۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حضور رهبر انقلاب در انتخابات مجلس شورای اسلامی و مجلس خبرگان رهبری

حوزہ/مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج صبح ایران کےمقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کی انتخابی مہم جمعرات 13 فروری کو شروع ہوئی تھی اور جعمرات 20  فروری کو صبح 8 بجے ختم ہو گئی۔ آج 21 فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے  جا رہے ہیں اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز مجلس شورای اسلامی( پارلیمنٹ )کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات  کے شروع ہوتے ہی حسینہ امام خمینی (رح) میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا. اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ انتخابات قومی مفادات کا ضامن ہے اور انتخابات قومی جشن کا دن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات کو شرعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات کا دن عوام کے سول یا شہری حق و حقوق کا دن ہے اور جو ووٹ دینے کیلئے آتے ہیں اور اپنے ملک کے امور کو چلانے میں شریک ہوتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔

ایران بھر کے صوبوں، شہروں اور دیہی علاقوں میں ووٹروں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے. 

پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زائد امیدوار ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایران بھر میں صدارتی انتخابات کے لئے 208 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں. 

ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جبکہ ستاون ملین نو لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو انسٹھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .